منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردی کیخلاف فتویٰ!افغانستان کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ،کیا اسلامی اصول تمام اسلامی ممالک پر نافذ نہیں ہوتے،اشرف غنی نے الزامات کی بوچھاڑ کردی

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)افغانستا ن کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی علماء کی طرف سے خود کْش حملوں کو مذہبی طور پر حرام قرار دینے سے متعلق فتوے کو ہدف تنقید بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے سوال کیا کہ دہشت گردی کے خلاف فتوے کو پاکستان

تک محدود کیسے رکھا جا سکتا ہے۔ اْنہوں نے کہاکہ کیا اسلامی اصول دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر نافذ نہیں ہوتے؟ کیا اْنہیں صرف ایک ملک تک محدود رکھا جا سکتا ہے؟اْنہوں نے روسی لیڈر سٹالن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سٹالن کے اشتراکی نظریے کی طرح اسلامی تعلیمات کو کسی ایک ملک تک محدود نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ آفاقی ہیں۔اْنہوں نے افغانستان میں طویل عرصے سے جاری عدم استحکام کیلئے پاکستان پر الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان طالبان اور اْس کی عسکری تنظیم حقانی نیٹ ورک کی پشت پناہی کرتا ہے۔ لہذا اس فتوے پر عملدرآمد افغانستان کے حوالے سے کیا جانا چاہئیے۔اشرف غنی نے کہا کہ افغان طالبان جیسے گروپوں کی حمایت کر کے پاکستان اپنے ہمسایہ اسلامی ملک کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنا سانپ پالنے کے مترادف ہے اور جو لوگ سانپ پالتے ہیں وہ ایک روز اْنہی کو ڈس لیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…