جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

کس ملک کے کتنے فیصد لوگ اپنے وطن پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں؟گیلپ کے سروے میں پاکستان اور بھارت کس نمبر پر رہے؟جنگ ہوئی تو پاکستان اپنے کون کون سے ہتھیار استعمال کرے گا؟سرحدوں پرچھیڑ چھاڑ کرکے بھارت اصل میں چاہتا کیا ہے؟ جاوید چودھری کے انکشافات

datetime 15  جنوری‬‮  2018 |

گیلپ ایک انٹرنیشنل آرگنائزیشن ہے‘ اس کا ہیڈ کوارٹر واشنگٹن میں ہے‘ یہ ادارہ بین الاقوامی سروے کرتا ہے‘ ون گیلپ نے 2015ء میں ایک انٹرنیشنل سروے کیا‘ سروے کا موضوع تھا کس کس ملک کے کتنے کتنے فیصد لوگ اپنے وطن پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں‘ یہ سروے دنیا کے 64 بڑے ممالک میں کیا گیا‘ رپورٹ دو مارچ کو سامنے آئی‘ سروے میں انکشاف ہوا مراکش اور فجی کے 94 فیصد لوگ اپنے ملک کیلئے جان دینے کیلئے تیار ہیں‘

پاکستان اور ویتنام دوسرے نمبر پر آئے‘ ان دونوں ملکوں کے نواسی فیصد لوگ مادر وطن پر قربان ہونے کیلئے تیار تھے‘ بنگلہ دیش تیسرے‘ انڈیا ساتویں‘ چین گیارہویں‘ امریکا اٹھائیسویں اور برطانیہ اڑتیسویں نمبر پر تھا‘ میرا خیال ہے یہ سروے شاید انڈیا کے آرمی چیف کی نظر سے نہیں گزرا تھا ورنہ یہ 12 جنوری کو اس قسم کے دعوے نہ کرتے، انڈین آرمی چیف شاید یہ بھول گئے پاکستان کے لوگ بے شمار اختلافات کا شکار ہیں‘ یہ نسلوں‘ زبانوں اور فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں‘ یہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز بھی نہیں پڑھتے لیکن انڈیا وہ واحد نقطہ ہے جس پر پوری قوم ایک ہے‘ اس ایشو پر قوم میں کوئی اختلاف نہیں‘ ہم تو ایک ایسی قوم ہیں جو انڈیا کے ساتھ میچ بھی جنگ کی طرح کھیلتے ہیں‘ انڈیا کے ایشو پر پوری قوم فوج بن جاتی ہے، چنانچہ میرا مشورہ ہے انڈیا کبھی پاکستان کے ساتھ ڈائریکٹ چھیڑ چھاڑ کی غلطی نہ کرے کیونکہ پاکستانی انڈیا کے ساتھ جنگ میں اپنا ہر ہتھیار استعمال کر جائیں گے‘ وہ ہتھیار ایٹم بم ہو یا اجمل قصاب یہ لوگ پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ انڈیا نے آج بھی ایل او سی پر اندھا دھند فائرنگ کی‘ پاکستان کے چار جوان شہید ہو گئے‘ انڈیا نے ایک سال میں 1900 مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی‘ انڈیا چاہتا کیا ہے‘ کیا یہ پاکستان کے ساتھ ایٹمی جنگ چاہتا ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 15 سال بعد ایک سو 30 بزنس مینوں کے ساتھ دہلی پہنچ گئے‘ ان بزنس مینوں میں اسلحہ ڈیلر بھی شامل ہیں‘ پاکستان اس دورے کو کس طرح ریڈ کر رہا ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…