جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

معصوم زینب کے قتل کے بعد پورے قصور میں بینرز لگ گئے ،ان بینرز پر ایسا کیا لکھا ہوا ہے ؟حکومت اور پولیس میں کھلبلی مچ گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی ز ینب کے والد محمد امین نے کہا ہے ک زینب کے قتل میں ملوث اب تک کوئی ملزم نہیں پکڑا گیا ٗکیس میں پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد امین نے کہا کہ پولیس

کی طرف سے یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ملزم جلد پکڑ لیں گے۔مظاہروں کے درمیان گرفتار ہونیوالے بچوں کی مائیں ہمارے پاس آرہی ہیں۔زینب کے والد نے کہاکہ پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا تھا ان پر تشدد کیا جارہا ہے ٗہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس گرفتار افراد کے مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کرے ٗزینب قتل پراحتجاج پرامن تھامگرپولیس نے فائرنگ کرکے اشتعال پیدا کیا۔دریں اثناء سانحہ قصور کو چھ دن ہوگئے، قاتل ابھی تک نہ پکڑا جاسکا، ٗ شہر میں جگہ جگہ ’’زینب کو انصاف دو ‘‘کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے، معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی بھی شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ زینب کو انصاف دو، قصور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز لگ گئے ہیں گلی محلوں میں لگائے گئے بینر ز پر لکھاگیا ہے کہ ننھی پری کو انصاف نہ ملا، وہ درندہ کہاں ہے جس نے معصوم زینب کو حیوانیت کا نشانہ بنایا اور بے دردی سے قتل کیا، حکومت مستعفی ہو، اب ہم تمام واقعات کا حساب لیں گے ۔ سات سالہ بچی ز ینب کے والد محمد امین نے کہا ہے ک زینب کے قتل میں ملوث اب تک کوئی ملزم نہیں پکڑا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…