سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی کے وزیر تعلیم الطاف بخاری نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کو غیر ضروری بیان بازی کے بجائے سیکورٹی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پر توجہ دینی چاہیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیا میں مقبوضہ کمشیر کے وزیر تعلیم الطاف بخاری نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے اسکولوں میں دو
جھنڈے اور دو نقشے اس لیے ہیں کہ جموں کشمیر کا علیحدہ آئین ہے اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت وادی کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر کے نظام تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے جموں کشمیر کے اسکولوں میں دو جھنڈے اوردو نقشے لگانے پر سوال اٹھایا تھا۔