جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

مقتولہ زینب کے اغوا کار کی مزید تصاویر حاصل کرلی گئیں،اغوا ء کار چہرے پر عینک لگاتاہے،بچی کے لواحقین کا نئی تصاویر دیکھ کر حیرت انگیز موقف،نادرا رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی کا روزانہ کی بنیاد پر قصور میں اجلاس جاری ہے اور تحقیقاتی ٹیموں کو تفتیش میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مقتولہ زینب کے اغوا کار کی مزید تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں،ان تصاویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ اغوا کار چہرے پرعینک لگاتا ہے اور گھنی داڑھی ہے، مقتولہ زینب پہلی فوٹیج میں اسی اغوا کار کے ساتھ دیکھی گئی تھی تاہم زینب کے

لواحقین اغوا کار کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا ریکارڈ میں مشکوک شخص کی تصویر کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔دریں اثناء سات سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ،زینب سمیت آٹھ بچیوں کے کیس میں ایک ہی ڈی این اے میچ ہونے پر دوتھانوں کی حدود میں رہائش پذیرعلاقے کے تمام مردوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے شروع کردئیے گئے، گھروں سے دوسرے علاقوں میں جانے والے افرادکے بارے میں بھی پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حکومت پر زینب قتل کیس کو حل کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے لئے پریشانی بڑھ رہی ہے ۔قصور میں زینب سمیت آٹھ بچیوں سے زیادتی اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کے دوتھانوں کی حدود میں واقعہ تمام گھرانوں کے مردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر کے عملی اقدام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دوتھانوں کی حدود کو آٹھ بلاکس میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ ڈی جی فرانزک ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے ہمراہ چار فرانزک ماہرین اور چھ انٹیلی جنس افسران موجود ہیں۔ جے آئی ٹی کا روزانہ کی بنیاد پر قصور میں اجلاس جاری ہے اور تحقیقاتی ٹیموں کو تفتیش میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مقتولہ زینب کے اغوا کار کی مزید تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…