جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جنگ شروع کرکے تو دیکھو! جوہری ہتھیاروں کو چوائس نہیں سمجھتے ،پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدیدردعمل ،بھارتی فوج کو چیلنج کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،جوہری ہتھیاروں کو چوائس نہیں بلکہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں اور یہ جنگ روکنے کے لئے ہیں ، پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے،بھارت چاہے تو ہمارے عزم کا امتحان لے کر دیکھ لے ،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست اور پر عزم قوم ہے ، روائتی جنگ ممکن نہیں رہی ،

پاکستان، بھارت کی پس پردہ جنگ اور ریاستی دہشتگردی کا ہدف ہے ، وہ تمام ہتھکنڈے استعمال کر کے بھی ناکام رہا ہے،بھارتی آرمی چیف نے ایک غیر ذمہ دارانہ تقریر کی ہے ،آرمی چیف فورسٹار عہدے کا آفیسر ہوتا ہے ،اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتے ،بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،آرمی چیف فورسٹار عہدے کا آفیسر ہوتا ہے ،اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتے ،ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک غیر ذمہ دارانہ تقریر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی قسم کی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہم جوہری ہتھیار کو چوائس نہیں بلکہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں

،پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی جانب سے آنے والے خطرات کیلئے ہے ،ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت کی وجہ سے بھارت حملہ نہیں کرسکتاکیونکہ دو جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کا امکان نہیں ہوتا ۔ہمارے جوہری ہتھیاروں نے ہی بھارت کو روک رکھا ہے، اب روائتی جنگ ممکن نہیں رہی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،بھارت اپنے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ناکام رہا ہے،ہم ذمہ دار جوہری ریاست ،بیدار قوم اور ہماری پیشہ ورانہ فوج ہے،بھارت ریاستی دہشت گردی میں بھی ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے ،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست اور پر عزم قوم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…