بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

انقلاب باتوں یا دعویٰ سے نہیں کام سے آئیگا،وزیر اعظم

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کا جمہوریت کے سفر میں جو فیصلہ ہو گا قبول کریں گے ‘ انقلاب باتوں یا دعویٰ سے نہیں بلکہ کام کرنے سے آئیگا‘ آج پوری دنیا موبائل فون کے ذریعے ہماری جیب میں ہے‘ دنیا بدل چکی ہے آنے والا وقت ای کامرس کا ہے ‘ امیدہے نوجوان روزگار حاصل کر کے دہشتگردی کو شکست دیں گے ‘ ہماری حکومت نے تھری جی اور فور جی کے لائسنس

شفاف طریقے سے دئیے ‘ ملک میں روزگار کی فراہمی کا کام آئی ٹی انقلاب سے ہو گا۔ ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے یہ ادارہ سنگ میل ثابت ہو گا۔ یہ ادارہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے (ن) لیگ کی حکومت نے اربوں کی گیس ‘ روڈ اور بجلی پیدا کی ہے۔ یہ پروجیکٹ سب سے اہم ہے کیونکہ یہ نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ مستقبل کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں یہ وہ ادارے ہیں جو دیگر اداروں کو راستہ دکھاتے ہیں کہ کس طرح آئی ٹی ریولوشن لائے گی۔ حکومت صرف اکیلے تمام مسائل حل نہیں کر سکتی۔ یہ ممکن نہیں کہ حکومت تمام نوجوانوں کو نوکریاں دے۔ یہ پرائیویٹ سیکٹر کا بھی کام ہے۔ ہم نے انٹرنیٹ کی سہولت فاٹا کے علاقوں تک پہنچا دی ہے۔ براڈ بینڈ سہولت پورے ملک میں پہنچانا حکومت کا کام ہے اور حکومت اپنا کام کر رہی ہے۔ نوجوانو ں کو روزگار ملنے سے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔ انٹرنیٹ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ اس سے دنی اآپ کے گھر میں آ جاتی ہے۔ ہر بچے کو علم کے ذرائع انٹرنیٹ کے ذریعے مل رہے ہیں۔ ہم تنقید کرنا جانتے ہیں لیکن کام کرنا مشکل کام ہے۔ آئی ٹی کے شعبے نے کام کر کے دکھایا ہے۔ ان کی ساری ٹیم میرٹ پر لی گئی اور کام نہیں کریں گے تو گھر جائیں گے۔ ان لوگوں نے کام کر کے دکھایاہے۔ اس حکومت نے عوام کے کام کئے اور فیصلے

بھی عوام نے کر نے ہیں۔ جمہوریت پر ہی ہم نے چلنا ہے۔ اس طرح کے ادارے مشعل راہ ہیں تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ یہ چیز ممک ہے یہ سفر چلتا رہہے گا۔ ہمارے بچوں میں بے پناہ مہارتیں موجود ہیں۔ کے پی میں میں خود پڑھا ہوں۔ اس علاقے کے لوگوں بہت محنت کش اورہنر مند ہیں۔ پشاور کے لوگ 19 ویں صدی میں روس تک تجارت کرتے تھے ہم نے موقع دینا ہے کہ کس طرح آگے بڑھا جائے۔ وزارت آئی ٹی اس کام کو آگے بڑھائے گی۔

یہ پہلی حکومت ہے جس نے اس شعبے پر توجہ دی۔ اس سے قبل پیچھے رہنے کی وجہ سے کرپشن تھی ہم نے شفاف طریقے سے تھری جی اور فور جی لائسنس دئیے ۔ شفاف طریقے سے مستقبل میں کاروبار انٹرنیٹ کے ذریعے ہو گا۔ ای کامرس دنیاکا مستقبل ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو مواقع دینے ہیں کہ ان مواقعوں سے فائدہ اتھائیں تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں۔ کراچی اور کوئٹہ اس پروجیکٹ کا اگلا پڑائو ہو گا۔

ہم نے اس گھر کو آگے لے کر جانا ہے۔ انوشہ رحمن صاحبہ اپنی سربراہی میں آئی ٹی میں منصوبوں کو مکمل کر رہی ہیں۔ اسلامیہ کالج ایک تاریخی ادار ہے۔ اس ادار ے کو جدید تقاضوں سے منسلک کریں گے اور رقم مختص کی جائے گی ۔ اس ضمن میں سرکاری اور نجی شراکت داری سے ہم مزید منصوبے بھی مکمل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…