منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تاریخ رقم ،نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسن علی اور شاداب خان نے نئے ریکارڈ بناڈالے

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلسن(آئی این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسن علی اور شاداب خان نے بیٹنگ میں دھوم مچادی۔فاسٹ بالر حسن علی نے دوسرے ون ڈے میں چھکوں کا نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا ۔نیلسن میں پاکستان کا ٹاپ اورمڈل آرڈر فلاپ ہوا توشاداب خان اورحسن علی نے ٹیم کو مشکل سے نکالا،7

وکٹیں گرنے کے بعد حسن علی کریز پر آئے اور کیوی بولرز کی جم کر دھلائی کردیا،ایک 2نہیں ، 4چھکیرسید کئے،30گیندوں پرکرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکورکی۔دوسری جانب شاداب خان نے بھی ماہر بلے باز کی طرح ذمہ دارانہ بیٹنگ کی،وکٹ پر ڈٹے رہے اور رنزبناتے رہے،شاداب نے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیلی۔یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب 7ویں اور 8ویں نمبر کے بیٹسمینوں نے ففٹیاں بنائیں۔دوسری جانب فاسٹ بالر حسن علی نے دوسرے ون ڈے میں چھکوں کا نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا ۔ انہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف آٹھویں نمبرپر کھیلتے ہوئے آخری تین نمبروں پرکھیلنے والے بلے بازوں میں سب سے زیادہ چار چھکے لگانے والے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی ٹیل اینڈر کیویز کے خلاف ایک اننگزمیں تین سے زائد چھکے نہیں لگاسکاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…