بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو8 وکٹوں سے ہرادیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلسن(یوا ین پی)دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔یوا ین پی کے مطابق پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 247 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور منرو نے کیا تاہم صرف

ایک کے مجموعی اسکور پر منرو واپس پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی کین ولیمسن 47 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی اننگز جاری ہی تھی کہ 64 کے مجموعی اسکور پر بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، بارش رکنے کے بعد میچ کا جب آغاز ہوا تو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا جو کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 23.5 اوورز میں پورا کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے 86 اور روز ٹیلر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اننگز کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اوپنرز بھی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور صرف 14 کے مجموعی اسکور پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ، حسن علی اور شاداب کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد 3، اوپنر اظہر علی 6، امام الحق 2، بابر اعظم 10 اور شعیب ملک نے 27 رنز بنائے جب کہ نصف سنچری بنانے والے محمد حفیظ نے 60 رنز اسکور کیے۔ حسن علی نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور 51 رنز پر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ ا?ؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھی ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…