منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ کون کون میدان میں اترے گا؟ جانیئے

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

نیلسن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ میزبان کیوزی کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق رات3بجے کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے نیلسن میں بھر پور ٹریننگ سیشن کیا،دوسرے میچ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے

مابین دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں شکست کو بھول کر قومی ٹیم نیلسن میں میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لئے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس بھی کی۔ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ پہلے میچ میں شکست کی وجہ بنی اور ان خامیوں پر قابو پانے کے لئے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی۔دوسرے میچ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم کپتان سرفراز احمد کو سینئرز کھلاڑیوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔نیلسن کے سیکسٹن اوول گرانڈ میں اب تک کھیلے گئے 8 میچز میں سے 6 میچز ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی جب کہ نیوزی لینڈ اس گرانڈ میں 5 میں سے 4 میچز جیتنے میں کامیاب رہی اور ایک میچ میں اسے ناکامی کا سامنا رہا۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ڈیبیو کیا اور سوائے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ میچ کے، اب تک تمام میچز میں قومی ٹیم کو کامیابی ملی، اب تک فخر زمان کی رنز بنانے کی اوسط 53.55 رہی ہے۔ میزبان ٹیم کے خلاف ممکنہ قومی ٹیم اظہر علی، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس پر مشتمل ہوگی۔ نیوزی لینڈ کی ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم مارٹن گپٹل، کولن منرو، کپتان کین ولمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نکول، مچل سینٹنر، ٹوڈ ایسٹل، ٹم ساتھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…