جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹین لیگ دیمک کی طرح پی ایس ایل کو کھانے لگی فرنچائز مالکان نے ہاتھ کھڑے کر دئیےمتشویشناک صورتحال

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے منفی اثرات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پڑنا شروع ہو گئے۔ٹی ٹین لیگ سے پی ایس ایلفرنچائیز مالکان کو پر کشش اسپانسر شپ کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے، اسپانسرز نے توقعا ت پوری نہ کیں تو ٹیموں کے نقصان کا تخمینہ بڑھ گیا۔فرنچائیز مالکان نے اپنی نظریں پاکستان کرکٹ بورڈ پر لگا لیں، پاکستان سپر لیگ سیکرٹریٹ

وعدے کے مطابق فرنچائیز کی معاونت کرنے میں بھی ناکام ہو گیا۔ معتبر دار ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن6ہفتے بعد شروع ہونے والا ہے اس میگا ٹورنمنٹ کے لئے تمام 6فرنچائیزرز اپنی تیاریاں شروع کر رکھی ہیںلیکن فرنچائیز مالکان کو پر کشش اسپانسر شپ کے حصول میں مشکل پیش آ رہی ہے بتایا جا رہا ہے کہ امارات میں حال ہی میں کھیلی گئی غیر معروف ٹی 10لیگ کے منفی اثرات پی ایس ایل پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں 22فروری سے شارجہ اور دوبئی میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے متعدد مالکان کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک انہیں توقعات کے مطابق اسپانسر شپ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جو اسپانسر ز شپ کے حصول میں مشکلا ت کا سامنا ہے۔ جو اسپانسر ز سامنے آرہے ہیں ان کی رقم کم ہے اگر اسپانسرز نے توقعا ت پوری نہ کیں تو ٹیموں کے نقصان کا تخمینہ بڑھ سکتا جائے گا۔فرنچائیز مالکان کی نظریں پاکستان کرکٹ بورڈ پر ہیںکہ وہ اس سلسلے میں ان کی مدد کرے چند ہفتے قبل ہونے والے ایک اور غیر معروف لیگ کی وجہ سے کئی کمپنیوں نے وقت سے پہلے اپنے بجٹ کو ختم کر دیا۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے ہونے والی لیگ نے مارکیٹ پر برا اثر ڈالا ہے۔ فرنچائیز مالکان اپنی مارکیٹنگ ٹیموں کو جو ٹاسک دیا تھا اس میں انہیں ابھی تاک ناکامی ہوئی۔زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی

دونوں ایڈیشنز میں تمام پانچ فرنچائیز وں کو ایک ایک ڈھیلے کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔ اس سال چھٹی فرنچائیز ملتان سلطانز نے بھی بھاری بجٹ کے ساتھ انٹری دی ہے ذرائع کے اندازے کے مطابق ایک ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائیز کو 30سے 60کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں جبکہ آمدنی اس سے بہت کم ہے۔ اس رقم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ادا کی

جانے والی رقم کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فیس اور دیگر بھاری اخراجات ہیں۔پاکستان سپر لیگ ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے منافع بخش ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے۔پاکستان بورڈ دعویٰ کر رہا ہے کہ اسے اس لیگ سے منافع ہوا ہے جب کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کہ چکے ہیں کہ دونوں ٹورنامنٹس کا آڈٹ ہو چکا ہے لیکن آڈٹ رپورٹ ابھی تک میڈیا کو جاری نہیں ہوئی ایک فرنچائیز مالک نے نام نہ بتانے

کی شرط پر بتایا کہ پاکستان سپر لیگ سیکرٹریٹ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ فرنچائیز کی معاونت کرے گا اب تیسرا سال شروع ہو گیا ہے لیکن فرنچائیز تمام معاملا ت اپنے بل بوتے پر چلا رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…