منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز 0-4 سے جیت لی

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی) آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 123 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے جیت لی۔سڈنی ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 180 رنز پر پویلین لوٹ گئی ٗ انگلش کپتان جوئے روٹ نے 58 رنز بنائے اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔دیگر انگلش بلے بازوں میں

السٹرل کک 10، اسٹون مین صفر، جیمز ونس 18، ڈیوڈ ملان 5، جونی برسٹو 38، معین علی 13، اسٹارٹ براڈ 4، میسن کرین اور جیمز اینڈرسن 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ٹام کرین 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نیتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک اور جوش ہیزلی وڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پیٹ کمنز کو مین آف دی میچ اور اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 346 اور آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 649 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی، مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی اور پوری ٹیم 180 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…