منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا کی سوانح حیات پر مبنی کتاب پر کام تیز

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوانح حیات پر مبنی ایک کتاب پر کام تیز کر دیا گیا ہے جس میں ان کے بالی وڈ سے ہالی وڈ تک کے اسٹارڈم کے بارے میں بہت کچھ شیئر کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کتاب پر عاصم چھبرا نامی صحافی کام کررہے ہیں وہ اس سے قبل ششی کپور کی سوانح حیات پر مبنی کتاب ششی کپور ٗدی ہاؤس ہولڈر بھی تحریر کرچکے ہیں۔عاصم کا پریانکا کی زندگی پر مبنی کتاب

کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس میں پریانکا کی زندگی اور ان کے کیریئر کی داستان لکھی جائے گی ٗبریلی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کیسے ایک انٹرنیشنل اسٹار بنی ٗگزشتہ سال سے میں ایسے بہت لوگوں سے رابطے میں ہوں جنہوں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کیاتاہم اس کتاب کو پریانکا چوپڑا خود تحریر نہیں کررہی۔عاصم نے بتایا کہ اس کتاب میں پریانکا چوپڑا کی لو لائف کے حوالے سے کچھ بھی بتایا نہیں جائے گا۔ کتاب کی لانچ رواں سال متوقع ہے۔پریانکا نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز 2000 میں مس ورلڈ کا اعزاز جیت کر کیا ٗ اس وقت وہ صرف 18 سال کی تھیں۔اس کے بعد بولی وڈ میں انہوں نے فلم 2003 کی فلم ’دی ہیرو‘ کے ساتھ قدم رکھا۔ان کی کامیاب فلموں میں ’اعتراض‘، ’ڈان‘، ’کرش‘، ’فیشن‘، ’دوستانہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…