اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشا ہد اللہ کی تحریک انصا ف پر تنقید ، شا ہ محمود کا ترکی بہ ترکی جواب

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما او ر رکن قومی اسمبلی مشاہد اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کے گھر میں گھسنے کی کوشش نہ کرتے اگر کوشش کی تھی تو گھس کر دکھاتے اور دوسری جانب شاہ محمود قریشی بھی پیچھے نہ رہے اور ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑا اور نہ ہی مسلم لیگ کی طرح بھگوڑے ہیں۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہداللہ نے تحریک انصاف کو این اے 246ضمنی انتخاب ہارنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ پاکستان کی عوام نے انہیں مستر دکر دیاہے اور اگر دعویٰ کیا تھا تو کر کے دکھاتے ایک کارکن کو دو تھپڑ پڑے تو سب بھاگ اٹھے۔شاہ محمود قریشی نے بھی مشاہد اللہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشاہد االلہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھنڈے جلانے سے نظریے نہیں جلتے اور وہ مسلم لیگ کی طرح بھگوڑے نہیں ہیں کیونکہ وہ سیاسی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا

مزید پڑھئے:یمن میں انسانی بحران کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے، امدادی ادارے

کہ آئندہ عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی قومی اسمبلی کی 10نشستیں خطرے میں پڑ گئی ہیں اگلی بار بھی کراچی میں الیکشن کے میں بھر پورحصہ لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…