منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

35 اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 تا 20 فیصد کم

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے 35 اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5 سے 20 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے 35 اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی(آرڈی)کی شرح میں 5 سے 20 فیصد تک کمی کردی گئی ہے جبکہ ایئر کنڈیشنر، مائیکروویو اوون، پی ڈی پی، ایل سی ڈی، ایل ای ڈی ٹی وی سمیت دیگر ہوم اپلائنسز کی سی کے ڈی کنڈیشن میں

درآمد پر آرڈی ختم کردی گئی ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر 06(I)/2018 جاری کردیا گیا ہے۔اس نوٹیفکیشن کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 16اکتوبر 2017کو جاری کردہ ایس آر او نمبر1035(I)/2017 میں ترامیم کی ہیں، جن اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی گئی ہے ان میں کوکا پاڈر، سلفونک ایسڈ، پولیمر بیگ، جوتوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال و پارٹس، لائٹ فٹنگ و فکسڈ ایل ای ڈی، ایس ایم ڈی، فوڈ و ڈیری پروڈکٹس کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے پولیمر کے بیگ اور باردانہ سمیت دیگر خام مال شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکا پاڈر کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد سے کم کر دی گئی ہے۔ سلفونک ایسڈ اور 3 مختلف اقسام کے دوسرے خام مال کی درآمد پر 20 فیصد سے کم کرکے 10، جوتا سازی میں استعمال ہونے والے پارٹس کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کرکے 15فیصد، لائٹنگ فٹنگ اور فکسڈ ایل ای ڈی لائٹ و ایس ایم ڈی لائٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 20فیصد سے کم کر کے 10فیصد جبکہ پولیمر بیگ اور باردانہ پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصدکردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیاکہ ایئرکنڈیشنر، مائیکرو ویو اوون، پی ڈی پی، ایل سی ڈی، ایل ای ڈی ٹی وی، الیکٹرومکینیکل گھریلو اپلائنسز، الیکٹرک اسٹوریج واٹر ہیٹر کی سی کے ڈی

کنڈیشن میں درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی تاہم ان اشیا کی کمپلیٹ بلٹ یونٹ (سی بی یو) کنڈیشن میں درآمد پر مروجہ شرح کے حساب سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے رجسٹرڈ صنعتی یونٹس اوررجسٹرڈ فوڈ و کنفیکشنری انڈسٹری کے لیے پیکنگ میٹریل کے خام مال کی درآمد پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح کم کردی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…