ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایکس ایس) میں نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک اعشاریہ 91 فیصد پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 535 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح سے ہوا جس کے بعد کاروبار میں زبردست تیزی آئی اور دن کے اختتام سے

قبل 776 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے بعد 41 ہزار 567 پوائنٹس کی بلند تر سطح پر پہنچ گیا۔ الیکسر سیکیورٹی کے ایک بیان کے مطابق ‘مارکیٹ میں ابتدائی گھنٹوں میں کاروبار میں سستی رہی جس کی وجہ امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی تھی’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘مارکیٹ میں جوں جوں دن آگے بڑھتا رہا تو مقامی اداروں کے سرمایہ کاروں کی جانب سے تمام اہم شعبوں پر لین دین سے صورت حال تبدیل ہوگئی’۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ نئے سال کا آغاز مارکیٹ میں مجموعی طور پر368 کمپنیوں کے 23 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 221 کے کاروبار میں اضافہ، 125 کے کاروبار میں تنزلی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے لین دین میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ سیمنٹ کا شعبہ کاروبار میں چھایا رہا جس کے 3 کروڑ 68 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، ٹیکنالوجی اور کمرشل بینکنگ کا شعبہ بالترتیب 3 کروڑ 3 لاکھ اور 2 کروڑ 67 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 8 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست کمپنی رہی، کے الیکٹرک ایک کروڑ 83 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ فوجی سیمنٹ ایک کروڑ 6 لاکھ، پاک الیکٹرون 88 لاکھ اور پیس پاک 77 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست پانچ کمپنیوں میں شامل رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…