منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

19سالہ قومی کرکٹرشاداب خان کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری،اہم غیرملکی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)19سالہ شاداب خان کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری،اہم غیرملکی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا،تفصیلات کے مطابق شاداب خان ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹزمیں شریک ہوں گے، لیگ اسپنر کا آئی لینڈ یونائیٹڈ کیساتھ معاہدہ ہوا ہے، فرنچائزنے انہیں نائب کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔شاداب خان نے کہا ہے کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سفر اسلام آباد یونائیٹڈ سے شروع ہوا، ہانگ کانگ میں اسی فرنچائز کی ٹیم آئی لینڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہا ہوں، نائب کپتان بنایا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے،

19 سال کی عمر میں ایسا تجربہ خوشگوار ہے جو انٹرنیشنل کیریئر میں بہت مفید ہو گا۔یاد رہے کہ عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی پیسر حسن علی پہلے ہی آئی لینڈ یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔ شاداب خان آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کے بعد اب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…