منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعدپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم،سرمایہ کاری مالیت میں ایک ہی دن اتنااضافہ کہ جان کردل خوش ہوجائے

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے امریکی امدادروپے کی دھمکیوں کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 775پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40800،40900،41000،41100،41200،41300اور41400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب42ارب روپے سے زائدکااضافہ ،

کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت93.95 فیصدزائد جبکہ61.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی امداد روکنے کی دھمکیوں کے باعث کاروبار کا آغاز179پوائنٹس کی کمی سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40532پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاتاہم شریف برادارن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی خبروں کوسرمایہ کاروں نے مثبت انداز میں لیا،جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ منگل کوحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسنز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ، سیمنٹ ، اسٹیل سمیت دیگر سیکٹر کی خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 7بلائی حدیں عبور کرگیا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 41564پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم مقامی سرمایہ گروپوں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 41500کی نفسیاتی حدبرقرار نہ رکھ سکا،اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس775.83پوائنٹس اضافے سے41486.87پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے235 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ اضافہ،124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں

کمی جبکہ22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1 کھرب42ارب44 کروڑ23لاکھ33 ہزار833 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر87 کھرب14 ارب39 کروڑ32لاکھ31 ہزار418 روپے ہوگئی۔ منگل کو مجموعی طور پر22کروڑ93 لاکھ69ہزار10 شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کی نسبت11کروڑ11 لاکھ7ہزار370 شیئرززائد ہے۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت67.04 روپے اضافے سے2107.58روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت63.30 روپے اضافے سے1501.42 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی اٹلس ہنڈالمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت17.67 روپے کمی سے548.50 روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت13.00روپے

کمی سے692.00 روپے ہوگئی۔منگل کوٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں2 کروڑ7 لاکھ67 ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت60پیسے کمی سے29.70 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ82 لاکھ97 ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت36پیسے اضافے سے6.49 روپے پر بند ہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس435.25پوائنٹس اضافے سے20804.48پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس1411.47پوائنٹس اضافے سے 70177.30 پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس494.16 پوائنٹس اضافے سے30272.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…