منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

غیرمقیم غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مالیاتی منڈی کمیٹی ”تداول “ نے اعلان کردیا ہے کہ یکم جنوری2018 ءسے مملکت میں غیر مقیم خارجی سرمایہ کاروں کو 7شرائط کے ساتھ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ تداول نے 4بنیادی شرائط عائد کی ہیں او ر3شرائط کا تعلق تداول میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں سے ہے۔ .پہلی شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ سرمایہ کار کرنسی نوٹ میں غیر ملکی مالیاتی اداروں کی

سرمایہ کاری کو منظم کرنے والے ضابطوں کے لحاظ سے سرمایہ کاری کا اہل ہو۔ ۔دوسری شرط یہ ہے کہ وہ معنوی شخصیت کا مالک ہو جسے مملکت میں انویسٹمنٹ اکاﺅنٹ کھولنے کی اجازت ہو۔ ۔دوسری جانب امریکہ کے خبررساں ادارے بلومبرگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حصص مارکیٹ میں 2018ءکے دوران تین تبدیلیاں رونما ہونگی۔ یہی تبدیلیاں آئندہ مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کا باعث بنیں گی۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اصل مارکیٹ کے متوازی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع دیا جائیگا۔ مملکت میں غیر مقیم غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری پر3پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ وہ 49فیصد سے زیادہ حصص حاصل نہیں کرسکتے۔ شراکتی کمپنیو ں میں غیر ملکیوں کی ملکیت پر عائد پابندیاں بھی ان پر لاگو ہونگی۔ رجسٹرڈ کمپنیوں کے بنیادی سسٹم میں مذکور پابندیاں ان پر بھی لگائی جائیں گی۔ غیر ملکیوں پر ایک پابندی یہ ہے کہ گزشتہ 12ماہ کے دوران ان کے کرنسی نوٹ کا اوسط حجم ایک کروڑ ریال سے تجاوز کر گیا ہو۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…