کراچی(نیوزڈیسک) حلقہ این اے 246 میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو عوام کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلی۔ کہیں تمام امور خیر خوبی سے انجام پاتے رہے تو کہیں عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی۔ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو ووٹرز نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح کے اوقات میں ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے پولنگ سٹیشنز کا ر±خ کیا۔ خواتین کو کہیں کہیں ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی کو اپنا پولنگ سٹیشن ڈھونڈنے میں دقت ہوئی تو کہیں ووٹنگ عمل تاخیر سے شروع ہونے کے باعث ووٹرز کو انتظار کرنا پڑا۔ پولنگ سٹیشنز پر جہاں کچھ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں شہریوں کی اکثریت انتظامات سے مطمئن بھی نظر آئی۔ کئی نے تو ووٹ ڈالتے ہی وکٹری کا نشان بنا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ووٹرز شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑے ہو کر ووٹ کا حق استعمال کرتے رہے۔ عمران اسماعیل، ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم نے اپنے اپنے حلقوں میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا اور مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر رینجرز اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے۔ رینجرز پولنگ کے دوران انتہائی الرٹ رہی اور تمام ووٹرز کی جامع تلاشی اور شناختی چیک کرنے کے بعد سٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ پولنگ کے باہر کسی امیدوار اور ووٹرز کو میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ این اے 246 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کو برتری حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل دوسرے اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم کا تیسرا نمبر ہے۔
عزیز آباد کو کون عزیز ہے، فیصلہ ہوگیا`ایم کیو ایم پہلے نمبر پر ،تحریک انصاف دوسرے اور جماعت اسلامی تیسرے نمبر پر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































