میانوالی(آن لائن)چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فور کچھ دنوں کی ضروری بندش کے بعد دوبارہ چالو کر دیا گیا جس سے 340 میگاواٹ بجلی کی فراہمی نیشنل گرڈ سسٹم کو شروع کر دی گئی اس سے پہلے پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا اس وقت چشمہ میں چاروں ایٹمی بجلی گھر مکمل فنکشنل ہیں اور تقریبا 1400 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم کو فراہم ہو رہی ہے دریں اثناء چشمہ ہی میں مجوزہ سی فائیو بجلی گھر
جو کہ ایک ہزار میگاواٹ کا ہو گا کی بھی جلد تعمیر شروع ہونی متوقع ہے ادھر دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے اس وجہ سے چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کی پیداوار بھی متاثر ہے اور اس سے پیداوار184 سے کم ہو کر 40 میگا واٹ رہ گئی ہے اور آٹھ میں سے چار یونٹ بجلی بنا رہء ہیں چشمہ اور جناح بیراج سے کئی ایک نہریں بھی بند کر دی گئی ہیں تاہم پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر پانی چالو کر دیا جائے گا ۔