بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رضا ربانی اور اعتزاز احسن کی کی چھٹی،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کافیصلہ،آصف زرداری رضا مندی ظاہر کر دی

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی مارچ2018ء میں مدت پوری ہونے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے پارٹی میں سنگین بحران شدت اختیار کرگیا،پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی رضا مندی ظاہر کردی،پارٹی میں اعتزاز اور رضا ربانی کا خلا پر کرنا ناممکن سی بات ہوگی۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کو مستقبل میں اپوزیشن لیڈر کی تلاش ہے،جس کے لئے آصف زرداری رحمان ملک کو آگے لانے پر رضا مند نظر آرہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ مارچ2018ء میں سینیٹ الیکشن کے بعد وہ مزید سیاست اور پارٹی کیلئے ٹائم نہیں دے سکیں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت پر واضح کیا ہے کہ وہ مزید سیاست میں نہیں رہنا چاہتے اور اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان اعلانات کے بعد پارٹی کے لئے سینیٹ کے اندر نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے ایک کڑا امتحان شروع ہوگیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے باور کرایا گیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن 2018ء کے بعد وہ نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے تیاری کریں،جس کے بعد وہ ذہنی طور پر اپنے آپ کو ایک اپوزیشن لیڈر کے لئے تیار کر رہے ہیں سینیٹ ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی مارچ2018ء میں مدت پوری ہونے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے پارٹی میں سنگین بحران شدت اختیار کرگیا،پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی رضا مندی ظاہر کردی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…