پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیاہے. کراچی میں جوڑیا بازار کے ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برآمد شدہ کھانے کی اشیا پر زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چائے، کافی، دودھ پاوڈر، چوکلیٹ اور چیز سے لیکر دالوں، مصالحوں اور اچاروں تک بڑی تعداد

میں درآمد شدہ اشیا 5 سے 10 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں اور مجموعی طور پر روزانہ استعمال کی 53 ضروری اشیا کی قیمتوں میں 2 ہفتوں کے دوران 2 فیصد اضافہ ہوا۔جوڑیا بازار، ایمپریس مارکیٹ اور لی مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں کے ہول سیلرز کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریبا 5 فیصد کمی کے باعث رٹیل مارکیٹوں میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی اشیا کی

قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا. ادارہ برائے شماریات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے دوران 53 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اوسطا ہفتے کے دوران 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا. خیال کیا جارہا ہے کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں جاری اضافے سے صارفین کے افراط زر میں بھی اضافے کا امکان ہے لیکن اس بات کی تصدیق آئندہ ماہ جنوری میں ہی کی جاسکے گی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…