اسلام آباد (این این آئی)ماہرین کے مطابق مو جودہ حکو مت جب بر سر اقتدار آئی تو پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ 25ارب ڈا لر تھی حکو مت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی ایکسپورٹ 5ارب ڈا لر کم ہو گئی۔رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 9ارب51کروڑ ڈا لر کی مختلف اشیاء برآمدکی گئیں۔فوڈ گروپ کی ایکسپورٹ گز شتہ ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں 1ارب 32 کروڑ ڈا لر تھی جو رواں سال 13فیصد ا ضا فے کے ساتھ 1ارب 49کروڑ ڈالر ہو گئی ٹیکسٹائل گروپ میں گز شتہ ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں5
ارب 12کروڑ ڈا لرتھی جو رواں سال 8فیصد اضا فے کے سا تھ 5ارب 51کروڑ ڈالر ہو گئی پیٹرو لیم گروپ میں گز شتہ سال 6کروڑ ڈا لر کی برآمدات ہو ئی تھیں جو رواں سال 117فیصد ا ضا فے کے ساتھ 13کروڑ ڈا لر رہیں۔مینو فیکچرنگ گروپ میں گز شتہ ما لی سال کے 5ماہ میں 1ارب 29کروڑ ڈا لر کی بر آمدات ہو ئی تھیں جو رواں سال 10فیصد اضا فے کے سا تھ 1ارب 41کروڑ ڈا لر ہو گئیں اسلحہ اور دیگر مصنوعات گز شتہ ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں 39کروڑ ڈا لر کی برآمدات ہو ئیں جو رواں ما لی سال کے اسی عرصہ میں24فیصد اضا فے کے سا تھ 48کروڑ ڈا لر ہوگئیں۔گز شتہ سال مجموعی ایکسپورٹ 8ارب 18کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو رواں سا ل اسی عرصہ میں 4.10فیصد اضا فے کے ساتھ بڑھ کر 9ارب 51کروڑ ڈا لر ہو گئیں۔مو جودہ حکو مت جب برسر اقتدار آئی تو اس وقت پا کستان کی مجموعی برآمدات 25ارب ڈا لر تھیں جو ٹیکسٹا ئل سیکٹر اور دیگر شعبوں کیلئے ناقص پا لیسیوں کے باعث کم ہو کر 20ارب ڈا لر رہ گئیں۔برآمدات کی مختلف ایسوسی ایشنز کے مطا بق حکو مت بر آمد کند گان پر لگا ئے گئے مختلف بے جا ٹیکسسز فوری طور پر ختم نہ کیے تو برآمدات مزید کم ہو سکتی ہیں۔