کراچی(این این آئی)بغیر کسٹم ڈیوٹی پیڈ کیو موبائل منگوا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے والے تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔گذشتہ دنوں کسٹم انٹیلیجنس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپہ مار کر 80ہزار کیو موبائل برآمد کیے تھے۔ بنگلے سے نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ برآمد کیے گئے
کیو موبائلز کی قیمت 65 سے 70 کروڑ روپے تھی۔ ماڈل کسٹم کلیٹریٹ پریوینٹیو بھی اس سے قبل کیو موبائل کے نان کسٹم پیڈ کنٹینر تحویل میں لے چکی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق موبائل فونز بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے شہر میں لائے گئے، جو ڈیفنس خیابان راحت کے بنگلے کے چار مختلف کمروں میں چھپائے گئے تھے۔ کسٹم انٹیلیجنس نے ڈی جی کام کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ بھی قبضے میں لیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق اب تک ڈی جی کام
کمپنی نے گرین چینل کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا 600 کنٹینر کلیئر کروائے ہیں۔ تمام کیو موبائلز کو ایل ای ڈی کی مس ڈکلیرئیشن ظاہر کرکے درآمد کیا گیا۔قومی خزانے کو کروڑوں کو ٹیکہ لگانے کے باوجود کیو موبائل کے کرتا دھرتا آزاد ہیں۔ ڈی جی کام کمپنی نے معاملہ دبانے کیلئے کسٹم حکام سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔ اسکینڈل کے تفتیشی ٹیم کے افسر فخر علی شاہ کا پشاور تبادلہ کردیا گیا ہے۔