بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پہلے ان کھلاڑیو ں کا شکار کرونگا،سیریز سے قبل ہی حسن علی کے اعلان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر اپنی دھاک بٹھا دی

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار باؤلرحسن علی نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی پہلے والی کارکردگی سے کچھ بڑھ کر ینگے ،میری کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ بلے بازوں کو اپنا شکار کروں۔ کیویز کے دیس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم کی دعاؤں سے موجودہ پوزیشن پر پہنچا ہوں اور اپنی محنت کے بل بوتے پر مزید کامیابیاں حاصل کروں گا ۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنی پہلے والی کارکردگی سے کچھ بڑھ کر نے کا جذبہ لئے نیوزی لینڈ جارہا ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ کیویز کے ٹاپ بلے بازوں کو اپنا شکار کروں۔واضح رہے کہ سال 2017 میں کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انھوں نے 18 مقابلوں میں 45 شکار کیے، حسن علی رواں سال 5ون ڈے میچز میں سب سے

زیادہ بار 5وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ 3مرتبہ سرانجام دیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میچ سے ہوگا جبکہ اس سے قبل 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…