منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وسیم اکرم کی بیٹی کی تیسری سالگرہ اہلیہ شنیرہ نے زندگی میں خوش رہنے کا راز بتادیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ منائی جب کہ ان کی اہلیہ شنیرہ نے اس موقع پر بیٹی کو زندگی کا اہم سبق بھی دیا۔وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں اپنی بیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا میری پیاری عائلہ اور میرے لیے روشنی کی ننھی کرن کو سالگرہ کی مبارکباد، تم نے اپنے والد ، والدہ اور بھائیوں کو بہت خوش کیا، اے اللہ اتنا قیمتی تحفہ ہمیں دینے پر تیرا شکریہ، امید کرتے ہیں کہ وہ خوش

اور صحتمند رہے، پلے بڑھے اور اپنی زندگی میں مزید لوگوں کو خوشیاں دے۔دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم نے بھی بیٹی کو مبارکباد دی اور انھیں زندگی میں خوش رہنے کا راز بھی بتایا، انھوں نے کہا کہ ہماری چھوٹی سی پیاری شہزادی عائلہ کو تیسری سالگرہ مبارک، آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرپور رہے جس طرح آپ نے ہمیں خوشیاں دیں اور ہمیشہ یاد رکھا کہ حقیقی خوشی کا راز دوسروں سے کچھ لینے میں نہیں بلکہ دینے میں چھپا ہے، دوسروں کو خوشی دینے سے آپ کا دل بھی خوشیوں سے معمور کر دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…