ولنگٹن(آن لائن)سرفراز احمد کی قیادت میں 14 رکنی قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے جبکہ شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہی ٹیم میں شامل ہوں گے۔دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ کیمپ کے بعد قومی ٹیم کیویز کے دیس روانہ ہوئی۔ 14 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد عامر،
حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس شامل ہیں۔قومی ٹیم کے ساتھ 9رکنی ٹیم انتظامیہ ٹیم مینجر طلعت علی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن، فٹنس کوچ گرانٹ لوڈن، بالنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز بٹ، میڈیا منیجر عون زیدی اور سیکیورٹی مینجر کرنل (ر) اعظم خان شامل ہیں جبکہ فزیو تھراپسٹ کی خدمات نیوزی لینڈ میں حاصل کی جائیں گی۔خیال رہے کہ
شاداب خان بیرون ملک ہونے کے باعث ٹیم کے ساتھ نہ جاسکے تاہم وہ نیوزی لینڈ میں ہی ٹیم میں شامل ہوں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ ویلنگٹن میں 6 جنوری کو ہوگا، دوسرا میچ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا ایک روزہ میچ 16 جنوری کو ہملٹن جبکہ پانچواں اور ا?خری ایک روزہ میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔