پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی سرکار طاقت کے نشے میں اندھی ہوگئی،مقبو ضہ کشمیرمیں بڑی پابندی لگا دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔رواں ہفتے جاری ہونے والے نئے آرڈر کے مطابق جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین اب سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔آرڈر کے مطابق ملازمین کو کسی بھی قسم کی مجرمانہ، بے ایمانی پر مشتمل اور شرمناک پوسٹ کرنے سے روکا گیا ہے۔علاوہ ازیں ضلع میں سرکاری ملازمین

کو سیاسی معاملات اور حکومت پر تنقید سے بھی روکا گیا ہے۔حکومت کے مطابق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں خبردار ہیں اور کسی بھی قسم کا حکومت مخالف مواد ملنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائیں گی۔دوسری جانب ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرپرست عبد القیوم وانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر لگائی گئی قدغن کو فوری دور کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ

پابندی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس معاملہ پر عدالت سے بھی جلد رجوع کیا جائے گا۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کا بھی اس حوالے سے کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کی پابندی دنیا کی بدترین آمریت سے مشابہ ہے۔یاسین ملک نے سوشل میڈیا پر پابندی کو آزادی اظہار رائے کو دبانے کا ایک ہتھکنڈا بھی قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…