اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

کینیڈا نے پاکستانیوں کی موجیں لگوادیں،خصوصی ویزوں کے اجراء کا اعلان کردیاگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017 |

ٹورانٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا نے پاکستانیوں کی موجیں لگوادیں،خصوصی ویزوں کے اجراء کا اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے پاکستانیوں کے لئے کینیڈا نے اب خصوصی ویزوں کے اجراء کے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے کینیڈا میں ذاتی کاروبار کا آغاز کرنے کے خواہشمند پاکستانی اب کینیڈا کا باون مہینے کا ویزا حاصل کرسکیں گے

جبکہ مستقل شہریت کے طریقہ کار کا بھی اعلان کیاگیا ہے ،کینیڈا کا ویزا یا شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو کینیڈا کی سیلیکون ویلی میں بھی خصوصی جگہ فراہم کرنے کا اعلان کیاگیا ہے، واضح رہے کہ یہ منصوبہ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے ذاتی کاروبار کا آغازکرنے والے ہنرمند پاکستانیوں کے لئے ہے جس کی مزید تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی ، اس سے قبل کینیڈا نے غیر ملکیوں کے لئے اگلے تین برس میں دس لاکھ لوگوں کو امیگریشن دینے کا اعلان کیاتھا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق لبرل حکومت ملک میں پیدا ہونے والی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے امیگریشن کی جائے گی۔وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے اگلے تین برس میں ریٹائر ہو جانے والے کی وجہ یہ کمی ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے برس تین لاکھ دس ہزار ، 2019ء میں تین لاکھ تیس ہزار اور 2020ء میں تین لاکھ چالیس ہزارافراد کو امیگریشن دی جائے گی۔مذکورہ منصوبے سے دنیا بھر کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی فائدہ اٹھاسکے گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…