کراچی (نیوز ڈیسک) ایف بی ایریا بلاک کے ڈی اے سکول میں اسسٹنٹ پولنگ ایجنٹ کو دھمکیاں دینے پر رینجرز نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک کے ڈی اے سکول میں تعینات اسسٹنٹ پولنگ ایجنٹ محمد زاہد کو پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے 3 معلوم افراد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر محمد زاہد نے رینجرز حکام کو آگاہ کیا۔ رینجرز نے اسسٹنٹ پولنگ ایجنٹ سے تحریری درخواست لینے کے بعد تینوں افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے ان افراد کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم کسی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور اس طرح کے دوسرے معاملات پر قانونی چارہ جوئی کرنے کیلئے رینجرز کے پاس مکمل اختیارات موجود ہیں۔
اسسٹنٹ پولنگ ایجنٹ کو دھمکیاں دینے پر 3 افراد گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی



















































