جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایمریٹس ائیر لائن کے ٹکٹ پر عمرہ کرنے جانیوالی خاتون دبئی ائیرپورٹ پر انتقال کر گئیں، ایمریٹس کا افسوسناک سلوک، پی آئی اے نے ایسا کام کر دیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا جب پاکستان کی ائیر لائن پی آئی اے میں لوگ سفر کرنے پر فخر محسوس کرتے تھے نہ صرف فخر بلکہ بھرپور اعتماد کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث پی آئی اے کا معیار گرتا گیا مگر اب دوبارہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کا معیار بھی اچھا ہوا ہے اور اس کا عملہ بھی بہت با اخلاق اور تعاون کرنے والا ہے، پی آئی اے کے عملے کی ایسی ہی ایک شاندار

مثال سامنے آئی ہے جس پر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا، عمرہ کرکے آنے والی خاتون جو کہ ایمریٹس ائیر لائن پر مدینہ سے براستہ دبئی سیالکوٹ آ رہی تھی، ٹرانزٹ کے دوران ان کا دبئی ائیرپورٹ پر انتقال ہوگیا، اس کے خاوند نے بتایا کہ ایمریٹس ایئرلائن نے اس کی بیوی کی نعش کو بطور کارگو لانے کے لیے اضافی کرایہ مانگ لیا، جس پر وہ پی آئی اے کے ٹکٹ آفس میں آیا، جب پی آئی اے کے عملے کو تمام صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے اس خاتون کی میت کو بغیر کسی کرایہ کے پاکستان لے جانے کی حامی بھر لی، اس کے علاوہ جس شخص کی بیوی انتقال کر گئی تھی اس آدمی کو بھی مفت ٹکٹ دیا گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے اس خاتون کا جسد خاکی لایا گیا، پی آئی اے کے اس عمل پر انتقال کر جانے والی خاتون کے گھر والوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔ عمرہ کرکے آنے والی خاتون جو کہ ایمریٹس ائیر لائن پر مدینہ سے براستہ دبئی سیالکوٹ آ رہی تھی، ٹرانزٹ کے دوران ان کا دبئی ائیرپورٹ پر انتقال ہوگیا، اس کے خاوند نے بتایا کہ ایمریٹس ایئرلائن نے اس کی بیوی کی نعش کو بطور کارگو لانے کے لیے اضافی کرایہ مانگ لیا، جس پر وہ پی آئی اے کے ٹکٹ آفس میں آیا، جب پی آئی اے کے عملے کو تمام صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے اس خاتون کی میت کو بغیر کسی کرایہ کے پاکستان لے جانے کی حامی بھر لی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…