اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

آخر ہم کب تک جوانوں کے جسد خاکی اٹھائیں گے ،پاکستان نے بھارت کو وارننگ دیدی

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مشیر وزیراعظم برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام بنیادی ایشوز پر بھارت سے بات چیت کا خواہاں ہے مگر بھارت ہٹ

دھرمی کا مظاہرہ کرکے صورتحال کو بگاڑ رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں بھارت اپنا طرز عمل تبدیل کرے صورتحال اس کیلئے پریشان کن ہوسکتی ہے بھارت کی کھلی جارحیت کے باعث جوانوں کی شہادت اب ناقابل برداشت ہے آخر ہم کب تک جوانوں کے جسد خاکی اٹھائیں گے پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے دنیا ہماری پوزیشن سمجھے پاکستان اور بھارت کے درمیان فرق اخلاقیات کا ہے ہم انسانی قدروں کے امین ہیں جبکہ بھارت انسانیت سے عاری ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جاسوس اور دہشتگرد اس کے اہلخانہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کے عمل کا جواب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی وادی میں انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کو چھپانے کیلئے سرحدوں کو گرم کردیتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر سمیت تمام بنیادی ایشوز پر بات چیت کا خواہاں ہے مگر بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے صورتحال کو بگاڑ رہا ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…