بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئی دہلی میں بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹرو کا آغاز

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو ٹرین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم فی الحال اس میں ایک ڈرائیور موجود رہے گا۔ 12.6 کلومیٹر فاصلے پر مبنی میجنٹا لائن سروس نے کام شروع کردیا ۔اس ٹرین نے فی الحال 12.6 کلومیٹر فاصلے تک کے چھوٹے سیکشن پر کام شروع کیا ہے جو دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی حصے سے نئی دہلی کے مضافاتی جدید شہر نوئیڈا کو ملاتا ہے۔

دریائے جمنا کے دوسری کنارے پر موجود اس شہر کو بھارت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب قرار دیا جاتا ہے۔نئی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے مطابق انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل اس ٹرین میں فی الحال ایک ڈرائیور بھی موجود رہے گا تاہم مستقبل میں یہ ڈرائیور کے بغیر سفر کرے گی۔ ایک اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس ٹرین میں ایک دو برس تک انسانی ڈرائیور موجود رہے گا۔گزشتہ ہفتے ان میں سے ایک ٹرین ایک ڈپو کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی جس کی وجہ سے خودکار طریقے سے چلانے والی ٹیکنالوجی کی درستگی پر تحفظات پیدا ہوئے تھے۔ تاہم میٹرو کمپنی کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی وجہ انسانی غلطی تھی کیونکہ ٹرین کی دیکھ بھال کے لیے بریکس خودکار نظام سے الگ کر دی گئی تھیں اور غلطی سے دوبارہ انہیں اس نظام سے منسلک نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین ریمپ کو توڑتی ہوئی دیوار سے جا ٹکرائی تھی۔میجنٹا لائن دہلی میٹرو نظام میں تازہ ترین پیشرفت ہے جو 15 برس قبل شروع کیا گیا تھا اور جس کی مجموعی لمبائی 200 کلومیٹر ہے۔ اس میٹرو نظام کی بدولت بھارتی دارالحکومت میں اسکولوں اور دفتروں کو آنے جانے والے شہریوں کی زندگی نسبتا آسان ہو گئی تھی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…