اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم میں ایک خاتون وزیر بھی ملوث،وہ کون ہے،عہدہ اورنام سامنے آگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ کی تحریک شہباز شریف کے خلاف ہوگی، شریف خاندان ایک مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،

دھرنے والوں کو فوج سے لڑانے کی سازش تھی ،نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا کیس کمزور کیا۔ موجودہ حکومت نے 4 سال میں 35 ارب ڈالرز قرضہ لیا۔ مسلم لیگ ن نے علمائے کرام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ عوام ہر چیز پر 83 فی صد ٹیکس دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان کرنسی آج پاکستان کے مقابلہ میں مہنگی ہوچکی ہے جو تول کربکتی تھی۔ ختم نبوت قانون میں ترمیم میں انوشہ رحمن بھی ملوث ہیں۔ نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا نام کبھی نہیں لیا۔ نواز شریف نے کلبھوشن کا کیس کمزور کیا۔ نواز شریف کو کلبھوشن کا کیس اسی طرح لڑنا چاہیے تھا جس طرح انہوں نے پاناما کیس لڑا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ شریف برادران اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بھارت کو خوش کرنے کے لیے قانون توڑے گئے، ہر قانون توڑنے والے کو سزا ضرور ملے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ کر تاریخ رقم کی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…