اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تلور کے شکار کے لیے قطری اور عرب شہزادے پاکستان پہنچ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ان شہزادوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی سیاح بھی قیمتی گاڑیوں میں قافلوں کی صورت میں رحیم یار خان سمیت بلوچستان کے جھل مگسی، کچھی، سبی اور نصیر آباد آنا شروع ہو گئے ہیں، ان کے آنے کی وجہ سے خیمہ بستیاں روشنیوں سے جگمگا اٹھی ہیں اور ان کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ان عرب شہزادوں اور دیگر غیر ملکی سیاحوں کی خاطر تواضع اہم
سیاسی رہنما اور قبائلی عمائدین کر رہے ہیں اس کے علاوہ اس علاقے میں عام لوگوں اور کسانوں اور زمین داروں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے اس پابندی کے فیصلے کی وجہ سے یہاں لاکھوں ایکڑ پر کاشت گندم کی فصل کے خشک ہونے کا خدشہ ہے۔ تلور کے شکار کے لیے قطری اور عرب شہزادے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان شہزادوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی سیاح بھی قیمتی گاڑیوں میں قافلوں کی صورت میں رحیم یار خان سمیت بلوچستان کے جھل مگسی اور نصیر آباد آنا شروع ہو گئے ہیں،