پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

دبئی ٹیسٹ، دوسر ی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014 |

دبئی۔۔۔ دبئی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسر ی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر89 رنز بنا لئے ہیں۔ چوتھے روز پاکستان نے اپنی نا مکمل دوسری اننگز کا آغاز 38 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا تو پاکستان کی پہلی وکٹ 71 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 30 رنز بنا کر اوکیفی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد 47 جب کہ یونس خان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کی آسٹریلیا پر مجموعی برتری 240 رنز کی ہو گئی ہے جب کہ اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 113 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 128 رنز کے مجموعی اسکور پر راحت علی نے کرس راجرز کو ٹھکانے لگایا، 151 رنز پر ایلیکس ڈولن رن آؤٹ ہوکر پولین واپس پہنچ گئے جب کہ کپتان مائیکل کلارک میدان میں اترے لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک ڈیوڈ وارنر کا ساتھ نہ دے سکے اور 2 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر اظہرعلی کو کیچ دے بیٹھے۔ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی اور 133 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ اسٹیون اسمتھ 22، مچل مارش 27، بریڈ ہیڈن 22 اور مچل جانسن 37 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے، اس طرح پوری کینگروز ٹیم 303 رنز تک محدود ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، ذوالفقار بابر اور راحت علی نے 2،2 جبکہ محمد حفیظ اور عمران خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 151 کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر احمد شہزاد اور اظہر علی محتاط بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 22 اور 16 رنز بنائے لیکن ابھی 13 اوورز ہی ہوئے تھے کہ امپائرز نے 2 اوورز قبل ہی کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا، تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بنا ئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…