پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

دبئی میں لرزہ خیز واقعہ،پاکستانی شہری کاچھٹی کی درخواست مسترد کرنے پر باس  کے ساتھ وحشیانہ سلوک،شدید خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2017 |

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شہری نے چھٹی کی درخواست مسترد کرنے پر باس کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لرزہ خیز قتل کا یہ واقعہ جبلِ علی میں پیش آیا جہاں 25 سالہ پاکستانی نوجوان نے اپنے بھارتی سپروائزر کو تیز دھار چاقو کے پے در پے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے چند روز قبل سپروائزر کو چھٹیوں کی درخواست دی تھی جسے ایک ہفتے بعد افسران بالا نے مسترد کردیا جس پر ملزم طیش

میں آگیا اور اس نے سپروائزر پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے سینے اور پیٹ میں چاقو کے وار کرڈالے اس جان لیوا حملے میں باس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم نے دوسرے ملازم پر بھی حملہ کیا جو زخمی ہوگیا اور مزاحمت کے دوران قاتل کے ہاتھ سے چاقو گر گیا اور زخمی شخص نے اسے پکڑ لیا۔پولیس افسر نے وکیل استغاثہ کو بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پرجب وہ جائے وقوع پہنچے تو انہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا اس وقت ملزم کے کپڑے خون آلود تھے۔ انہوں نے کہاکہ مقتول اور قاتل کے درمیان کام سے چھٹیوں کے معاملے پر تنازع شروع ہوا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مقتول کے پھیپھڑوں اور جگر پر تیز دھار آلے کے وار سے گہرے زخم آئے۔ پاکستانی شہری نے چھٹی کی درخواست مسترد کرنے پر باس کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لرزہ خیز قتل کا یہ واقعہ جبلِ علی میں پیش آیا جہاں 25 سالہ پاکستانی نوجوان نے اپنے بھارتی سپروائزر کو تیز دھار چاقو کے پے در پے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے چند روز قبل سپروائزر کو چھٹیوں کی درخواست دی تھی جسے ایک ہفتے بعد افسران بالا نے مسترد کردیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے سپروائزر پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے سینے اور پیٹ میں چاقو کے وار کرڈالے اس جان لیوا حملے میں باس موقع پر ہی دم توڑ گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…