ٹورنٹو(آن لائن)معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔ مولانا طارق جمیل کی شخصیت ایسی ہے کہ جو بھی ان سے ملاقات کر لے ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مولانا طارق جمیل دنیا بھر میں بیانات دینے کے لیے جاتے ہیں جہاں مسلمان ان کے خطبات سے مستفید ہوتے ہیں ، ایسی ہی ایک اسلامیتقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی منعقد ہوئی۔پروگرام کے میزبان نے مولانا طارق جمیل کو اسٹیج پر دعوت دی ۔ مذہبی اسکالر اسٹیج پر پہنچے ہی تھی کہ
حاضرین میں سے ایک شخص روتا ہوا مولانا صاحب کے پاس آیا اور پہلے ان کے قدموں میں گرا، پھر ہاتھ چومے اور آبدیدہ ہو کر سینے سے لگ گیا ۔ مولانا طارق جمیل نے اس شخص کو گلے سے لگایا۔ مذکورہ شخص نے مولانا صاحب نے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ، میں آپ سے بیحد پیار کرتا ہوں آپ میرے لیے دعا کیجئیے ۔ اس پر مولانا طارق جمیل نے اپنی شفقت بھری مکسراہٹ کے ساتھ ”انشا اللہ” کہا۔ جس کے بعد سکیورٹی اہلکار اس شخص کو اسٹیج سے نیچے لے گئے ۔