ریاض(سی پی پی )سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں غیرملکی عمومی طورپر روزگار کیلئے جاتے ہیں اور کم تنخواہ یا دیہاڑی پر پرائیویٹ کام ڈھونڈتے ہیں لیکن اب سعودی حکومت ایسے افراد کا ریاست میں وجود مشکل سے مشکل تربناتی چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں غیرملکی مملکت چھوڑنے پر مجبور ہوگئے یا پھر انہیں پکڑ کر ڈی پورٹ کردیاگیا لیکن سعودی عرب کے سرکاری اداروں میں
بھی 66ہزار غیرملکی باشندے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی تصدیقوزارت شہری خدمات نے بھی کردی۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعدادوشمار کے مطابق 66ہزار میں سے 46 ہزار352صحت، 3324تعلیم ،646عمومی، 15ہزار564تدریس ،881تربیتی اداروں سے منسلک ہیں، ان آسامیوں کیلئے سعودیوں سے
درخواستیں طلب کی جاتی رہیں لیکن کسی بھی شہری نے درخواست نہیں دی۔وزارت شہری خدمات نے اطمینان دلایا ہے کہ مذکورہ اسامیوں سے کسی ایک کیلئے بھی کسی بھی وقت کوئی بھی شہری درخواست دے سکتا ہے،اس کی فوری تقرری ہوگی۔