اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی دھمکیاں افغانستان میں ناکامی کا مظہر ہیں،امریکا ہمیں دھمکی نہ دے بلکہ ہم سے یہ کام سیکھے ،پاکستان نے مشورہ دیدیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی بیانات اور الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا ہمیں دھمکی نہ دے، ہمارے تجربے سے دیکھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان

سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ امریکی نائب صدر نے بھی افغانستان کے دورے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے پر پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔ امریکی بیانات پر گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا تھا جس میں شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس پر نہیں رکھتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا بیان اقوام متحدہ میں سفارتی اور افغانستان جنگ میں ناکامی کا مظہر ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں الزام یا دھمکی نہ دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان، یمن اور ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف قرار داد پیش کی جو منظور کرلی گئی اور اس حوالے سے امریکا کو عالمی طور پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا ہمیں دھمکی نہ دے، ہمارے تجربے سے دیکھے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…