منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

روہت شرما ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اوردنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2017 |

اندرون (این این آئی)بھارتی ٹیم کے قائمقام کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا ٗشرما نے اس سے قبل 2015ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری سکور کی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم،

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، ویسٹ انڈیز کے ہی ایون لیوس اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں دو، دو سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اسطرح شرما زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں بلے باز بن گئے ہیں،

شرما نے 70 میچز میں دو سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1620 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کرس گیل نے 1577 رنز بنا رکھے تھے، اس کے علاوہ شرما ٹی ٹونٹی میں زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر نویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے افغانستان کے محمد شہزاد کے 66 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…