جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لندن ٗمرغوں کی لڑائی کا اہتمام 5 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو مہنگا پڑ گیا،بڑی سزا سنادی گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی لندن میں مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کرنے والے 5 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو 22 ہفتے قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔مذکورہ افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سال قبل ایسٹ لندن کے علاقے الفورڈ میں مرغوں کی لڑائی کا انتظام کیا تھا ٗجہاں سے پولیس نے چھاپے کے دوران 4 مرغوں کو برآمد کیا تھا۔بارکنگ سائیڈ مجسٹریٹ کورٹ نے ان پانچوں افراد کو 22 ہفتے قید اور 2 لاکھ روپے

جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزم محمد اسد، جن کے گھر پر مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا تھا، کو ایک سال کی جیل کی سزا بھی دی گئی ہے ٗجس میں انہیں جیل تو نہیں جانا ہوگا تاہم کچھ شرائط کی پابندی کرنی ہوگئی، محمد اسد کو 15 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، جس کی عدم ادائیگی پر انہیں جیل جانا ہوگا۔دوسری جانب محمد اسد کو 200 گھنٹے کمیونٹی سینٹر میں مفت کام کرنے کا حکم سناتے ہوئے ان کے پرندے پالنے پر بھی تاحیات پابندی لگا دی گئی تاہم وہ پرندے رکھنے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف 10 سال بعد اپیل کرسکتے ہیں۔رائل سوسائٹی فار پروٹیکشن آف اینیملز رائٹس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ افراد نے جانوروں کے بنیادی حقوق کی پامالی کی۔دوسری جانب ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے محمد اسد کے موبائل فون سے ملنے والی چند ویڈیوز کو ثبوت کے طور پر استعمال کیا، جو کوئی حقیقی ثبوت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکلوں کے سامنے کوئی لڑائی نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ اس کا حصہ تھے ٗوکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔ مشرقی لندن میں مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کرنے والے 5 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو 22 ہفتے قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔مذکورہ افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سال قبل ایسٹ لندن کے علاقے الفورڈ میں مرغوں کی لڑائی کا انتظام کیا تھا ٗ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…