اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعد رفیق کو نواز شریف نے پارٹی سے کیوں نکالا؟ وہ ایجنسیوں کے لیے کیا کام کر رہے تھے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے چند دنوں کی وزارت کیلئے ضمیر گروی رکھا ہواہے، دانیال عزیز کے لیڈر کو سپریم کورٹ نے بے ایمان اور جھوٹا قرار دیا وہ کس منہ سے انگلی دوسروں کی طرف کرتے ہیں ؟ ، سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاسی نہیں انسانیت کے بہائے جانیوالے بے گناہ خون کا معاملہ ہے اور حصول انصاف کی جنگ اب منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔

دانیال عزیزکے بیان کے ردعمل میں خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دانیال عزیز جیسے لوگ سیاسی جال کی گندی مچھلیاں ہیں۔ ایک کرپٹ خاندان کی ترجمانی کر کے دو ٹکے کی وزارت لینے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز جب جنرل مشرف کے ترجمان تھے تو اسی طرح خون پسینہ ایک کر کے ان کی ترجمانی کرتے تھے اور جیسے ہی وہ اقتدار سے ہٹے تو یہ شریفوں کے عزیز بن گئے۔ ایسے سیاسی مداریوں کا کوئی قبلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر کا ساتھ دینے والوں نے دنیا داری کیلئے اپنی آخرت کو بھلا رکھا ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو پھانسیاں ملنے سے ریاست مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے حوالے سے ایف آئی آر بدلنے کی ہرزہ سرائی کرنے والے اول نمبر کے جعلساز اور کاغذات میں ردوبدل کرنے کے ماسٹر ہیں ، انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی ٹمپرڈ اور جعلی دستاویزات جمع کروائیں، معزز ججز چاہتے تو جلعسازوں کو موقع پر ہتھکڑیاں لگوا دیتے مگر انہیں ریلیف ملا۔خرم نواز گنڈاپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی ہرزہ سرائی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سعد رفیق سربراہ عوامی تحریک کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کریں ۔ سعد رفیق اپنی جماعت کے اندر ایک ٹاؤٹ کی شہرت رکھتے ہیں

اور یہ وہی سعد رفیق ہیں کہ ایجنسیوں کی ٹاؤٹی کرنے کے الزام پر لاہور پریس کلب کے باہر ان کی اپنی جماعت نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور ان کے لیڈر نواز شریف اور شہباز شریف نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا ۔ یہ ہرزہ سرائی کر کے اپنے ماضی کے نہاں گوشے منظر عام پر لانے پرمجبور نہ کریں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…