جدہ (این این آئی)شاہ فیصل عالمی ایوارڈ یافتہ ہند نڑاد سعودی محدث مولانا مصطفیٰ اعظمی کا 87برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ ریاض کی مشہور مسجد الراجحی میں ادا کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں حدیث کے پہلے استاد تھے۔ وہ کمپیوٹر کو حدیث کا خادم بنانے والے پہلے تھے۔وہ صحیح ابن خزیمہ دریافت کر کے اس کی تحقیق کرنے والے پہلے تھے۔
علاوہ ازیں انہو ں نے حدیث کی تدوین و تاریخ پر بڑا مدلل و مستند علمی کام کیا تھا۔ فیصل ایوارڈ 1980 (1400ھ ) میں حدیث کی گراں قدر خدمات پر دیا گیا۔ دارالعلم دیو بند کے مہتمم مولانا مفتی ابوقاسم نعمانی نے ڈاکٹر مصطفیٰ اعظمی کی وفات کو امت مسلمہ کے بڑے علمی خسارے سے تعبیر کیا۔