اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے کا انوکھا کارنامہ، ٹرین کے بیت الخلا کرائے پر دے دیے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے حکام نے شالیمار ایکسپریس جو
کہ لاہور سے کراچی چلتی ہے اور کراچی سے لاہور چلتی ہے کے باتھ روم کو کرایہ پر دے دیا گیا ہے اور اس کرایہ دار نے باتھ روم کو دکان میں تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔