بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین نے مل کربڑا فیصلہ کرلیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے پیچھے سی پیک کا اہم کردار ہے ، منصوبے کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنائینگے ،مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین مل کر کام کرینگے۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات بدھ کو چین کے سیکیورٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں پاک چین سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے ورکرز کوتحفظ دینے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ملاقات میں بیجنگ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے پیچھے سی پیک کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ،پاکستان میں چینی ورکرز کا منصوبوں پر کام کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سپیشل سیکیورٹی تشکیل دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے حاصل ہونیوالے اقتصادی فوائد پاکستان اور چین دونوں ممالک کیلئے یکساں ہیں ، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ملکر سی پیک کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا ئیں گے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین مل کر کام کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے پیچھے سی پیک کا اہم کردار ہے ، منصوبے کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنائینگے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…