اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ویرات کوہلی کو انوشکا کیساتھ اٹلی میں شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ہندو انتہاپسند پیچھے پڑ گئے، تشویشناک صورتحال

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں شادی کیوں کی، بھارتی ہندو انتہا پسند بھارتی کرکٹ کپتان کے پیچھے پڑ گئے، تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ اٹلی

میں شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ بھارتی ویرات کوہلی کی شادی کو لے کر جذباتی ہوئے جا رہے ہیں اور ان کی شادی پر کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں جبکہ ہندو انتہا پسند بھی ویرات کوہلی کو اچھی بھلی سنانے میں لگ گئے ہیں۔ بھارت کی حکمران ہندو انتہا پسندجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ریاست مدھیہ پردیش کے ایم ایل اے پنا لال سکھیانےتو کوہلی کو محب وطن قرار دینے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے سکل انڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران کوہلی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کہا کہ ویرات بھارت میں رہتے ہیں اور یہیں سے پیسے کماتے ہیں لیکن انہیں شادی کرنے کے لیے اپنے ملک میں کوئی جگہ نہیں ملی یہ ناقابل یقین ہے۔ پنالال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دیوی دیوتاؤں نے یہاں شادی کی لہٰذا ویرات کوبھی یہیں شادی کرنی چاہئے تھی نہ کہ کسی اور ملک میں۔ کوہلی یہاں(بھارت)سے پیسےکماتے ہیں اور اپنی شادی کے لیے انہوں نے بھارت سے کمائے ہوئے لاکھوں روپے اٹلی میں خرچ کردئیے کیاوہ اپنے ملک کی عزت نہیں کرتے ان کی یہی بات ثابت کرتی ہے کہ وہ بالکل بھی محب وطن نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…