اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ کا بنیادی مقصد شہریوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے، سعودی ولی عہد

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کا مقصد شہریوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ،مالیاتی استحکام کا حصول اور شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے سالانہ میزانیے کے اعلان کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یہ حکومت کا اخراجات کا سب سے بڑا پروگرام ہے

اور یہ سرکاری مالیاتی نظام میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابیوں کا بھی مظہر ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ 2018ء کے وسیع تر بجٹ میں نئے ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔ ان کا مقصد ویڑن 2030ء میں اقتصادی استحکام کے لیے مقرر کردہ اہداف کا حصول ہے۔انھوں نے کہا کہ مملکت میں سرکاری شعبے کے اخراجات کو آیندہ مالی سال کے دوران میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔معیشت کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے

آیندہ سال کے دوران میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے 83 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔سعودی ولی عہد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اقتصادی شرح نمو میں اضافے اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انھوں نے وضاحت کی کہ 2018ء کے میزانیے میں تخمینی اخراجات کے لیے سب سے زیادہ رقم (قریباً 338 ارب سعودی ریال) سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے مہیا کی جائے گی اور 133 ارب ریال قومی ترقیاتی فنڈ سے خرچ کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…