جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے ڈرتا ہے‘‘ بہادرفلسطینی بچی نے وہ کام کر دکھایا جو عالم اسلام کے بڑے اور طاقتور ممالک نے کر سکے، اسرائیل کیلئے خوف کی علامت بن گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی) اسرائیلی افواج نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کو گرفتار کرلیا، قبل ازیں احید بے خوف ہوکر اسرائیلی افواج سے الجھتی رہی اور اس کی بہادری کے اعتراف میں ترک حکومت نے اسے ایوارڈ بھی دیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں احید ایک مسلح فوجی اہلکار کے

سامنے مکا لہرارہی ہے تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں احید کو ایک اسرائیلی سپاہی کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی۔احید کی تصاویر اور ویڈیو نے ایک جانب تو اسے فلسطینی حریت کی ایک لازوال مثال بنادیا ہے تو دوسری جانب اس کی بے چارگی اور غصے کی وجہ اس کا وہ بھائی ہے جو اسرائیلی افواج کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی سال سے کوما کی حالت میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے، اس کے بھائی محمد کے سر پر ربڑ کی گولی ماری گئی تھی جو کومے کی وجہ بنی ہے۔احید مغربی کنارے کے علاقے نبی صالح میں رہتی ہے اور وہ عربی زبان میں ایک بلاگ بھی لکھتی ہے، اطلاعات ہیں کہ 17 سالہ احید کے گھر پراسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے فون اور کمپیوٹر اٹھالیا جبکہ احید کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔احید کے والد بسام نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے احید کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی، اس سے قبل مغربی کنارے پر جب اسرائیلی افواج نے اس کے بھائی کو گرفتار کرکے لے جانا چاہا تو احید نے شدید مزاحمت کی اور سپاہی کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹا، بہادری کا یہ احوال ویڈیو میں قید ہوگیا اور احید دنیا بھر میں مقبول ہوگئی، اس کی تصاویر فلسطینی مزاحمت کی ایک علامت بن گئیں۔اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر یسرائیل کاٹز نے پبلک ریڈیو پر احید کے بارے میں کہا کہ وہ نفرت کو

بڑھارہی ہے، اس واقعے کے بعد اسرائیلی وزیرِ تعلیم نفتالی بینٹ نے اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…